بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روک دیا ہے، سینیٹر علی ظفر
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک میں اس طرح ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے وہ انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے بتایا کہ عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور علی ظفر نے کہا نے علی
پڑھیں:
شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد:شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کے روبرو آج کی سماعت میں بھی علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
بعد ازاں عدم پیشی پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔