پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔
توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور علیمہ خان کی بیان بازی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پبلک میں اس طرح ایک دوسرے پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں، ہمارے آپس کے اختلافات کا فائدہ مخالفین کو ہو رہا ہے۔
علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا وزیر اعلیٰ کا اختیار ہے وہ انتظامی معاملات میں جس کو چاہے تبدیل کرے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر نے بتایا کہ عمر ایوب کے مقدمات کا فیصلہ ہونے تک عمران خان نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ہے۔

 

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا

اعلامیہ کے مطابق ارباب عاصم معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن مقرر ہو گئے ہیں، ان کو وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد یہ قلمدان سونپا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو صحت کا محکمہ تفویض کردیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت کا محکمہ حوالے کردیا گیا۔

وزیراعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا، جبکہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر الاٹ کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان سونپ دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر اسپورٹس فخر جہان کو پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ کا محکمہ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیا تھا، اور گزشتہ روز دو وزرا نے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews خیبرپختونخوا ردوبدل علی امین گنڈاپور کابینہ وزیراعلی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر قانونی کارروائی جاری
  • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • وفاقی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا، علی امین گنڈاپور
  • وفاقی حکومت نے افغانستان سے مذاکرات کی تجویز پر اتفاق کرلیا ہے، علی امین گنڈاپور
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر
  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا
  • عمران خان کا علیمہ خان اور گنڈا پور کی بیان بازی کا نوٹس، اہم ہدایت جاری
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روک دیا ہے، سینیٹر علی ظفر