تہران ، پانی کا شدید بحران، صدر نے شہر خالی کرنے کا عندیہ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, November 2025 GMT
تہران (ویب نیوز)ایران کے دارالحکومت تہران میں پانی کا سنگین بحران پیدا ہوگیا ہے، جس کے باعث حکومت نے صورتحال کو ہنگامی قرار دے دیا ہے۔ایرانی حکام نے انکشاف کیا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے۔ایرانی صدر مسعود پرشکیان نے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہو سکتی ہے۔
صدر کے مطابق نومبر کے آخر یا دسمبر کے آغاز میں پانی کی راشننگ کا نظام نافذ کیا جائے گا، اور اگر اس دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانے کی نوبت آسکتی ہے۔
ایرانی حکام نے انکشاف کیا کہ تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف دو ہفتوں کا پانی باقی ہے، اور شہریوں کو اس بارے میں پیشگی آگاہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ کئی صوبوں میں 50 سے 80 فیصد تک پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ متعدد علاقے شدید خشک سالی سے دوچار ہیں، جس سے زرعی اور گھریلو زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب میں بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی خصوصی ہدایت پر مکہ اور مدینہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بارش کیلئے نماز استسقا ادا کی جائے گی۔
شاہی دیوان کی جانب سے نماز استسقا کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر جمعرات 22 جمادی الاول کو ملک بھر میں نماز استسقا ادا کی جائے گی۔ عوام توبہ و استغفار کریںگے، صدقہ، نماز، ذکرالہیٰ کریں گے۔
سعودی رائل کورٹ کے بیان کے مطابق بارش جیسی رحمت کے حصول کے لیے نماز استسقا سنت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔
انسان کی ایک بڑی ضرورت پانی ہے، اگر لوگ قحط سے دوچار ہوجائیں تو اور بارش نہ ہورہی ہو تو نبی کریم ﷺ نے اس موقع کے لئے مخصوص نماز ’’استسقاء‘‘ ادا کرنے کا حکم دیا اور خود بھی نماز باجماعت ادا کی۔