کراچی: گلستانِ جوہر میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب دستی بم دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ مذکورہ چوکی پر طلب کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم پھٹنے کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایس پی گلشنِ اقبال ڈویژن کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 11 میں پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم نے دستی بم پھینکا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پولیس چوکی بند تھی، اس لیے دستی بم سڑک پر گر کر پھٹا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس چوکی دستی بم
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
جنوبی وزیرستان (نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا رستم بازار میں جمعرات کو اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب پولیس وین معمول کے گشت پر تھی۔ پولیس کے مطابق دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی تاہم تین راہگیر جاں بحق جب کہ ایک پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی عملہ ان کا علاج کر رہا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں ریموٹ کنٹرول یا دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا ہو گا تاہم مکمل تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔
Post Views: 6