کراچی: اورنگی میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی:
پاکستان بازار پولیس نے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے چوری کرنے والے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار پولیس نے نجی بینک کے ATM سے چوری کرنے والے ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے بینک آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔
بینک منیجر مدعی محمد ظفر اسلم نے پاکستان بازار پولیس کو دیے جانے والے بیان میں بتایا کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ اورنگی ٹاؤن میں رہائش پذیر ہے اور نجی بینک کی برانچ میں بطور ڈیولپمنٹ آفیسر تعینات ہے۔
مدعی کے مطابق 4 مئی 2025 اتوار کو ساڑھے 6 بجے بینک کے اے ٹی ایم میں ایک شخص نے داخل ہوکر کیمرہ اور تاریں چوری کیں جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں مل گئی ہے۔
ویڈیو میں ملزم کو تاریں توڑ کر چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے، چوری کی فوٹیج دیکھنے کے بعد پاکستان بازار تھانے آکر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں، 6 روز کی جدوجہد کے بعد ملزم کو مخبر خاص کی خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد نیاز کے نام سے کی گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر ATM میں توڑ پھوڑ اور چوری کی واردات کرتے دیکھا گیا، گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور موبائل فون بھی برآمد ہوا، ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج پاکستان بازار ملزم کو
پڑھیں:
جنوبی کوریا میں کافی چرانے والا طوطا گرفتار
جنوبی کوریا میں کافی چرانے والے طوطے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کورین اینیمل ریسکیو اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سول کے ایک ضلع یونگ ڈیونگپو میں کافی کی ایک دکان میں آکر گاہکوں کی کافی چرانے والے طوطے کو پکڑنے کے لیے پولیس کو بلایا گیا۔
ادارے کے مطابق طوطے کو خوش مزاج بتایا گیا اور موقع پر پولیس کے پہنچنے تک کیفے کے مالک نے اور دیگر گاہکوں نے اس کو کھلایا اور پیار کیا۔
یہ ایک پیلے تاج والا ایمازون طوطہ تھا جس وسطی امریکا میں پایا جاتا ہے۔ طوطوں کی یہ نسل ناپید ہونے کی خطرے سے دوچار ہے اور جنوبی کوریا میں بغیر خصوصی اجازت کے رکھنا قانونی نہیں ہے۔
کورین اینیمل ریسکیو اینڈ مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ طوطے کی صحت اچھی تھی جس کا مطلب ہے کہ اڑنے سے قبل اس کی اچھی دیکھ بھال کی گئی تھی۔