غیر ملکی خاتون کا زیادتی کرنیوالے کی شناخت کے موقع پر مثالی تحمل؛ ویڈیو سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
غیر ملکی خاتون نے خود سے ڈکیتی کے دوران زیادتی کرنے والے مجرم کو شناخت کرلیا اور اس موقع پر قرآن کی آیت پڑھتے ہوئے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیرملکی خاتون کے ساتھ ڈکیتی کے دوران جنسی زیادتی کرنے والا سفاک ملزم 51 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا اور ملزم سے چھینا ہوا سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
سفاک شخص کی گرفتاری کے بعد غیرملکی خاتون نے ملزم کی شناخت بھی کرلی۔ خاتون نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر خاتون نے ملزم کے سامنے آنے پر بے مثال تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی سخت ردعمل کے بجائے صبر سے متعلق قرآنی آیت پڑھتے ہوئے تحمل کا اظہار کیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی؛ آتشزدہ فیکٹری سے خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
کراچی:شہر قائد میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے بعد خواتین و مرد ملازمین کے خطرناک طریقے سے نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم فوری طور پر ملازمین کو نکالنے کے لیے کوئی خاطر خواہ نکلنے کے راستے یا انتظامات نظر نہیں آئے۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جب کہ آگ لگنے کے دوران فیکٹری سے مرد و خواتین ملازمین کو کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین و مرد ملازمین فیکٹری کی کنسٹرکشن لفٹ سے لٹک کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ آگ لگنے سے متاثرہ فیکٹری پانچ منزلہ ہے، جہاں سے لٹک کر نکلنے کے دوران ممکنہ حادثہ کسی ملازم کی جان بھی لے سکتا تھا۔
آگ لگنے کے بعد کی صورت حال نے فیکٹری میں کسی ممکنہ حادثے کی صورت میں ملازمین کے بچاؤ سے متعلق انتظامات کے حوالے سے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔