نائب وزیراعظم اور سعودی وزیرخارجہ میں رابطہ، تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کے تحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو بھارتی حملوں اور پاکستانی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔
سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کےتحمل پر مبنی اقدامات کی تعریف کی، دونوں رہنماؤں کا قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میکرون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا، فیصل بن فرحان
اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ وہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کیا۔ اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس نے فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فلسطینیوں کے لیے ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔