— فائل فوٹو

شمالی وزیرستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے جن مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں مردان، سوات اور گرد و نواح کے علاقے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شمالی وزیرستان سمیت پشاور، نوشہرہ ، صوابی کے گرد و نواح میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور اٹک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 230 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں ہندوکشن پہاڑی سلسلہ تھا۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز  بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 3.

7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے گرد و نواح میں اور گرد و نواح

پڑھیں:

اسلام آباد اور کے پی کے میں 5.3 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہفتہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق (این ایس ایم سی)زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد اور کے پی کے میں 5.3 شدت کا زلزلہ، کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی
  • اسلام آباد، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • اسلام آباد، پنجاب اور کے پی میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
  • اسلام آباداورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
  • پاکستان میں زلزلہ کے جھٹکے
  •  زلزلے کے شدید جھٹکے
  • خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے