گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر کا ڈرائیور گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:
پولیس نے گلستان جوہر حادثے میں ملوث ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
گلستان جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور مواز خان، جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تھا۔
تاہم شاہراہ فیصل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھاری گاڑیوں کی لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 5 فروری کو ڈمپر بے قابو ہو کر تین موٹر سائیکلوں اور 2 کاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلستان جوہر
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کے قبضے سے اسلحہ، 6 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔