کراچی؛ ایسٹ زون میں دہشت گردوں کا دستی بم سے دوسرا حملہ، علاقے میں خوف و ہراس
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
کراچی:
ایسٹ زون میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد گلستان جوہر میں خالی پولیس چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی، اس سے قبل ملیر کالا بورڈ کے قریب رینجرز کی خالی چوکی پر بھی دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر اشرف المدارس پولیس چوکی والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گرد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آواز سن کر علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو شواہد حاصل کرنے کے لیے طلب کر کے جائے وقوع کو سیل کر دیا گیا۔
گلستان جوہر میں پھینکے جانے والا دستی بم سڑک پر گر کر پھٹ گیا جس کی نتیجے میں سڑک پر بھی گڑھا پڑ گیا جبکہ دیواروں پر اس کے ٹکڑے لگنے کے نشانات بھی پائے گئے۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے گلستان جوہر میں متروکہ و بند پولیس چوکی اشرف المدارس کے قریب مبینہ طور پہ آتشگیر مادہ پھیکنے کی اطلاع ملی تاہم اس واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان ہوا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس بم ڈسپوزل یونٹ کی ٹیم استعمال کیے جانے والے مادے اور اس کی ساخت سمیت دیگر معاملات کی تصدیق و تفصیلات حاصل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 3 مئی کی شب کو بھی ایسٹ زون کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گلستان جوہر دستی بم
پڑھیں:
لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا
لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) بھارت کو ہر محاذ پر ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر پولیس نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔
ذرائع کے مطابق 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جارہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ کی حدود میں آنے والا بھارتی ڈرون بھی مار گرایا گیا، ڈرون کا ملبہ گجرات کے گاؤں جھنڈ پیر سے ملا۔
اس کے علاوہ پولیس کے مطابق چکوال میں تھانہ ڈھمن کی حدود میں دیوالیاں کے قریب ڈرون گر گیا، ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے گیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں پاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک اعلان فرانس نے پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل کو مار گرانے کی تصدیق کردی بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب آئیسکو حکام نے راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی کی تردید کر دی آرمی چیف کی ایئر ہیڈ کوارٹر آمد، بھارتی طیارے گرانے پر فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم