جیکب آباد ایئر بیس پر بھارتی ڈرونز کا حملہ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
عبدالخالق مغیری: پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں جیکب آباد ایئر بیس پر دو سے تین بھارتی ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارا بنا دیا گیا۔
علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جیکب آباد جمس ہسپتال کے قریب ایک بھارتی ڈرون گرائے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔
ڈرون گرنے کے بعد بڑی تعداد میں شہری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور پاک فوج کی بہادری پر نعرے بازی کرتے ہوئے قومی جذبے کا مظاہرہ کیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
شہریوں نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
اب تک 35 بھارتی ڈرونز تباہ کیے جا چکے، پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے، ڈی آئی ایس پی آر
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کئے جا رہےتھے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وہاڑی، پاکپتن اور اوکاڑہ میں اسرائیلی ساختہ 6 بھارتی ڈرون تباہ کر دیے گئے۔
6 میں سے ایک ڈرون وہاڑی، ایک پاکپتن جبکہ 4 ڈرونز کو اوکاڑہ میں تباہ کیا گیا۔ اب تک دشمن کے کل 35 ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام ڈرونز مسلسل ریڈارپر مانیٹر کے جا رہے تھے، جب بھی کوئی ڈرون آتا ہےتو وہ مسلسل ریڈار پر دیکھا جارہا ہوتا ہے۔
لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے ڈرون کو بھی ٹریک لیتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں اور کمرشل فلائٹس کی موجودگی میں ڈرون مارگرانے کا ایک آپریشنل طریقہ کار ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کادفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے کہ پاکستان کا دفاعی اور ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں