WE News:
2025-09-23@23:33:01 GMT

آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ کے بعد بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

آپریشن ’بُنیان مَرصوص‘ کے بعد بھارت نے ہاتھ جوڑ لیے

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے، جنگ بندی پر آمادہ۔

بھارتی فوج کی ترجمان کرنل صوفیہ قریشی کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا، بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔

پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج کی ترجمان نے شدید نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد جگہوں پر فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انڈین فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ، آدم پور، ادھم پور اور بھوج ایئربیسز پاکستانی حملوں کا نشانہ بنے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تنصیبات کو ہائی اسپیڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج نے کہا کہ بھارت جنگ نہیں چاہتا بشرطیکہ کہ پاکستان بھی ایسا ہی چاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 خارجی ہلاک

کلاچی میںخوارج کے ٹھکانے پرکارروائی ،ہلاک دہشتگردوں میںتین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل
علاقے میں سرچ آپریشن جاری ، ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ،آئی ایس پی آر
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکورٹی فورسز نے انڈین پراکسی، فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں سات ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے، جن میں تین افغان شہری اور دو خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان افغان حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے گا اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں سے روکے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا: منیر اکرم
  • ہاتھ ملانے میں حرج نہیں تھا، سابق بھارتی کپتان اظہرالدین کی بھارتی ٹیم پر شدید تنقید
  • کھیلنے کی ہامی بھرلی تو ہاتھ ملانے سے انکار کیوں؟ سابق بھارتی کپتان کی شدید تنقید
  • پاکستان کے خلاف میچ کے بعد گوتم گمبھیر نے بھارتی ٹیم کو میدان میں واپس کیوں بلایا؟
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 7 خارجی ہلاک
  • ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارتی کپتان کی ڈھٹائی، پھر ہاتھ نہ ملایا، پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست
  • اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا
  •  بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین سپرٹ کے اصول کی خلاف ورزی پر شدید ردِعمل
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک