اسلام آباد، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 230 کلومیٹر زیر زمین تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، مردان، نوشہرہ، شمالی وزیرستان سمیت متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے شہریوں کو الرٹ رہنے اور ہنگامی صورتحال میں 1122 یا مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔