City 42:
2025-11-03@07:49:51 GMT

مردان، تخت بھائی اور گرد ونواح میں زلزے کے شدید جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

سٹی42: مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، تخت بھائی اور گرد ونواح میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ذرائع ابلاغ کےمطابق صوابی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، پشاور اور چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

قبل ازیں    کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.

5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎

کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: زلزلے کے جھٹکے محسوس جھٹکے محسوس کئے گئے میں زلزلے کے

پڑھیں:

فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟

پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔

معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟

View this post on Instagram

A post shared by City1016 (@city1016)


میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی ہمارے کزن کی شادی کے لیے کراچی بھی آچکے ہیں‘۔

یہ جان کر میزبان اور پروگرام کے سامعین حیران رہ جاتے ہیں جس پر فیصل کپاڈیہ مزید بتاتے ہیں کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی میرے کزن ہیں۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ ڈمپل کے والد چنی بھائی 1984 میں کزن کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے، اس شادی میں، میں نے گانا گایا تھا، اس وقت چنی بھائی نے مجھ سے وعدہ کیا تھا کہ میں تمہیں اب بالی ووڈ میں بھی گانا دلواؤں گا لیکن اس کے بعد چنی بھائی کا انتقال ہوگیا۔

گلوکار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے بالی ووڈ کے لیے گانے گائے، 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم زندہ کا گانا ’یہ ہے میری کہانی‘ میرا بالی ووڈ میں ڈیبیو سانگ تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ہندوکش میں 6.3 شدت کا زلزلہ، پاکستان، افغانستان  اور ایران سمیت خطہ لرز اٹھا
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس میں اہم پیشرفت
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • مظفرگڑھ: بڑے بھائی کا کلہاڑی سے حملہ، چھوٹا بھائی جاں بحق، ماں زخمی
  • فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ کا آپس میں کیا رشتہ ہے؟
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • شہر قائد میں زلزلے کے جھٹکے