City 42:
2025-08-09@07:41:06 GMT

پاکستان میں زلزلہ کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT

سٹی42:  کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 160 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔؎

کوئٹہ میں زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

Muhammad Zeeshan Senior Copy Editor.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کوئٹہ، زائرین کو روکنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات

حکومت نے زائرین کو روکنے کیلئے مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ اسکے علاوہ انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں اور سڑک پر کنٹینرز بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے زائرین کو تفتان بارڈر کی طرف جانے سے روکنے کے لئے حکومت نے کوئٹہ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری مری آباد (علمدار روڈ) کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر تعینات کر دیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سڑک کو بند کرنے کے لئے کنٹینرز بھی لائے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے زائرین کے ایران اور عراق کی طرف زمینی سفر پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم زائرین نے اس پابندی کو بنیادی و مذہبی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور اسے مسترد کرتے ہوئے بغیر سکیورٹی کے تفتان بارڈر کی طرف جانے کا اعلان کیا۔

حکومت نے اس اعلان کے بعد زائرین کو روکنے کے لئے مری آباد علمدار روڈ کے داخلے راستے موسیٰ چیک پوسٹ پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کرنا شروع کر دی ہے۔ جس کا مقصد آج رات تفتان کی طرف نکلنے والے زائرین کو روکنا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کو بھی مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ ان حکومتی اقدامات کے باعث شہر کے عوام میں شدید غصہ پایا جا رہا ہے اور عوام الناس حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم حکومت عوامی جذبات اور رائے عامہ کو مکمل طور پر نظرانداز کرکے اپنی رٹ قائم کرنے کے چکر میں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے ایران کیلئے فضائی سروس کا آغاز
  • کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
  • سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی
  • کوئٹہ، زائرین کو روکنے کیلئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات
  • ایک ہی دن میں تیسری مرتبہ شدید زلزلہ
  • کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل ڈیٹا سروس معطل
  • مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلز لہ
  • مالاکنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے ،لوگوں میں خوف وہراس