بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے،شدت 3عشاریہ 7 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
خضدار(اوصاف نیوز)بلوچستان کے مختلف علاقوں ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشایہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
بھارت پاکستان کا دباو برداشت نہیں کر سکا، آئی پی ایل معطل
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس بند، حکام
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنا پر معطل کر دی گئی۔
بلوچستان کے صوبائی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات پر بند کی گئی ہے۔
موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس کے پندرہ اگست تک معطل رہنے کا امکان ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع کوہلو، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین، لورالائی، زیارت، قلعہ سیف اللّٰہ، نوشکی اور ہرنائی میں موبائل انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ اقدام ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے صوبے میں طلبہ آن لائن کلاسز میں شرکت سے قاصر ہیں، جبکہ فری لانسنگ اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔