خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشایہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی رافیل کی رینج 150 جبکہ پاکستانی جے10 سی کی 200 کلومیٹر ہے، ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی
ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی کا کہنا ہے کہ فضائی محاذ پر پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل ہے، بھارتی میزائل رافیل کی رینج 150 کلومیٹر ہے جبکہ پاکستانی جہاز جے 10 سی کے میزائل بی ایل 15 کی رینج 200 کلومیٹر ہے اس طرح ہمیں میزائل میں بھی بھارت پر برتری حاصل ہے۔
وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ تعین کرنا قبل از وقت ہوگا کہ کس ملک کا زیادہ نقصان ہوگا، اگر بھارت حملہ کر بھی دے تو پاکستان کے جواب میں اتنی شدت ہو سکتی ہے کہ اس کا نقصان بھارت کو کئی گنا زیادہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان فضائیہ ہر قسم کے جوابی حملے کے لیے تیار ہے اور ہمارے ٹیکنالوجی ایسی ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر کو بھی اپڈیٹ کیا گیا ہے، اب ہمارا ایک جہاز ایک میزائل نہیں بلکہ 4 میزائل کے ہمراہ اڑتا ہے۔ سائبر وار فورس میں بھی پاکستان نے بہت ترقی کی ہے، اس کے علاؤہ ڈرون یا وہ جہاز جس میں پائلٹ نہیں ہوتا اس میں بھی پاکستان نے بہت ترقی کر لی ہے۔
ایئر کموڈور ریٹائرڈ خالد چشتی نے کہا کہ بھارت کا جتنا دفاعی بجٹ ہے پاکستان کا کُل بجٹ بھی اس سے کم ہے لیکن جو جنگ ہوتی ہے یہ وسائل کے زور پر نہیں بلکہ ایمانی جذبے سے لڑی جاتی ہے، ہم لوگوں نے کبھی بھی کوئی جنگ اس لیے نہیں لڑی کہ ہم زیادہ طاقتور ہیں یا ہم بہت بڑے ہیں، بلکہ ہمارا ایمانی جذبہ ہے، ہم اس جذبے کے تحت لڑتے ہیں کہ ہم نے اپنی قوم کو فتح دلانی ہے، اس کے علاوہ ہماری ٹریننگ کا معیار بہت بہتر ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا سے لوگ فضائی ٹریننگ کے لیے پاکستان آتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں