کوئٹہ ہمارا گھر، خدمت اولین ترجیح ہے، ڈی سی مہراللہ بادینی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
تعارفی اجلاس کے موقع پر نئے ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ ہر شہری کیساتھ خوش اخلاقی اور انصاف پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔ کسی بھی سرکاری ملازم کیخلاف شکایت برداشت نہیں کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ شکایت موصول ہونے پر ملازم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کوئٹہ میں تعارفی اجلاس کے موقع پر شرکاء کو تاکید کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس، رجسٹرار اور ڈی سی آفس کی تمام برانچوں کے انچارج نے شرکت کیں۔ تعافی اجلاس کا مقصد ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اہداف کا تعین کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران و ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوامی خدمت کے لیے وقف کریں۔
انہوں نے واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام برانچوں میں عوامی مسائل کو ایمرجنسی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی اور انصاف پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سختی سے تاکید کی کہ کسی بھی سرکاری ملازم کے خلاف شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر کسی ملازم کے خلاف شکایت موصول ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور وہ ٹیم کا حصہ نہیں رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا یہ دفتر عوام کی خدمت کے لئے ہے اور کوئٹہ ہمارا گھر ہے۔ اس گھر اور اس کے باسیوں کی خدمت ہمارا اولین فرض ہے۔ جسے ہم بغیر کسی تفریق کے سرانجام دیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام افسران اور عملے نے ضلعی انتظامیہ کے ویژن اور مشن کے مطابق اپنی بھرپور محنت، دیانت داری اور لگن سے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملازم کے خلاف خلاف شکایت ڈپٹی کمشنر کی جائے گی
پڑھیں:
فخر زمان کامتنازع آؤٹ، پاکستان نے آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی
پاکستان ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے متنازع آؤٹ پر آئی سی سی سے ٹی وی امپائر کی شکایت کردی۔ ایشیا کپ میں گزشتہ روز ہونے والے پاک بھارت میچ میں ٹی وی امپائر کی جانب سے فخر زمان کامتنازع آوٹ دیا گیا جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے میچ کے بعد اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میچ کے بعدکپتان کی میچ رپورٹ میں بھی پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے متنازع فیصلے کا ہائی لائٹ کیا ہے جب کہ آئی سی سی کے امپائرز اور منیجرکو بھی ٹیم انتظامیہ نے اپنے تحفظات ظاہر کرتے ہوئے باضابطہ شکایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم ترین میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض سری لنکا کے روچیرا پالیاگروگے نے انجام دیے، انہوں نے فخر زمان کو متنازع انداز میں کاٹ بی ہائینڈ قرار دیا اور اس فیصلے سے میچ میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن متاثر ہوئی۔ اس حوالے سے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر امپائرز ہی فیصلہ کرتے ہیں، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فخر15رنز پر آوٹ قرار دیے گئےاس وقت پاکستان کا اسکور 21رنز تھاجب کہ واپس جاکرڈریسنگ روم میں فخر زمان اور ہیڈ کوچ نے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔