ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے اور تمام میزائل ان کے اپنے علاقوں میں گرے، بھارت مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ہدف بنارہا ہے۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پہلے بھارت کی جانب سے آدم پور سے 6بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں سے ایک میزائل آدم پور میں ہی گرگیا اور 5 امرتسر میں گرے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنی ہی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنارہا ہے اور بھارتی پنجاب میں سکھوں کی آبادی کو نشانہ بنارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری ہمدردیاں بھارت کی اندرونی سازش کا شکار اقلیتوں کے ساتھ ہیں، بھارت بدحواسی میں اپنے ہی شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت اپنے ہی لوگوں پر میزائل فائل کرکے مزید جارحیت کا جواز چاہتا ہے اور وہ دنیا کو یہ جھوٹ بیچنا چاہتا ہے کہ پاکستان میزائل فائر کررہا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے دعوے کا الیکٹرونک ثبوت موجود ہے، بھارت سکھوں کو نشانہ بناکر پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے جبکہ بھارت نے 7اور 8مئی کی رات بھی امر تسر پر 3میزائل فائر کیے تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: میزائل فائر کیے کہ بھارت

پڑھیں:

ایران کی اسرائیل کے وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں پر پھر میزائل حملوں کی بارش

ایران نے 23 جون بروز منگل کی صبح ایک بار پھر اسرائیل پر میزائل برسا دیے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے وسطی، جنوبی اور شمالی علاقوں میں مسلسل سائرن بج رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام لوگوں کو پناہ گاہوں میں چھپنے کو کہہ رہے ہیں۔

قبل ازیں آج صبح سویرے اسرائیلی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں میں واقع 6 ایئر پورٹس پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا تھا جبکہ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے۔

ایران کے 6 ایئرپورٹس پر اسرائیلی حملہ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے مغربی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں واقع 6 ایئر پورٹس پر فضائی حملے کیے ہیں۔

یہ اعلان اسرائیلی فوج کی عبرانی زبان میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ ایک بیان میں کیا گیا، جس کے ساتھ ایک تصویر بھی منسلک تھی جس میں مہرآباد، مشہد، اور دزفول کے ایئر پورٹس کو ہدف بنائے گئے مقامات کے طور پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی دعویٰ کے مطابق حملے ریموٹ کنٹرول ڈرونز کے ذریعے کیے گئے۔ ان حملوں میں 15 ایرانی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے۔

رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بھرنے والا طیارہ، اور F-14، F-5، AH-1 جیسے جنگی جہاز کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے دعوے میں کہا گیا ہے کہ  فضائیہ نے ان ہوائی اڈوں سے پرواز کی صلاحیت اور ایرانی فوج کی فضائی طاقت کی آپریشنل حیثیت کو متاثر کیا ہے۔

ایران نے جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون مار گرایا

دوسری طرف  ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی ڈرون ہرمس 900 کا ملبہ  دکھایا گیا ہے، جسے آج ایرانی افواج نے مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلابی گارڈ کور  نے صوبہ لورستان کے شہر خرم آباد میں کارروائی کے دوران اس ڈرون کو نشانہ بنایا۔ ایرانی نیوز آؤٹ لیٹ لورستان نیوز نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں تصدیق کی کہ یہ کارروائی آج صبح انجام دی گئی۔

واضح رہے کہ ہرمس 900 ایک جدید ترین اسرائیلی جاسوس ڈرون ہے، جو طویل فاصلے تک پرواز اور نگرانی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، یہ ڈرون ممکنہ طور پر ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔

ویڈیو میں ڈرون کے جلے ہوئے ٹکڑے، اس کے پرزے، اور تباہ شدہ الیکٹرانک نظام واضح طور پر دکھائی دیتے ہیں، جو IRGC کے اہلکاروں کے زیرِ قبضہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل ایران جنگ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیل وزیردفاع
  • اسرائیل کا ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، جوابی کارروائی کا حکم دیدیا، اسرائیلی وزیردفاع
  • ایران نے قطر میں امریکی اڈے پربیلسٹک میزائل فائر کردیے
  • ایران نے قطر،عراق میں امریکی اڈوں پر میزائل فائر کردیئے
  • ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ، پاور پلانٹ نشانہ، متعدد علاقوں میں بجلی بند
  • ایران کی طرف سے اسرائیل پر درجنوں بیلسٹک میزائلوں فائر ، پاور پلانٹ تباہ، بجلی  فراہمی متاثر
  • ایران کے میزائل حملوں میں اسرائیلی پاورپلانٹ تباہ‘کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بندہوگئی
  • ایران کی اسرائیل کے وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں پر پھر میزائل حملوں کی بارش
  • ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان