لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز متفق ہیں کہ یہ وقت کرکٹ کھیلنے یا انٹرٹینمنٹ کا نہیں ہے، اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات کرکٹ کیلئے موزوں نہیں۔

پی ایس ایل کو ملتوی کردیا گیا ہے، شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنانے جیسی حرکت کی۔ ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنے کے مؤقف پر قائم رہا ہے لیکن بھارت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو نشانہ بنانےکی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت کی، بھارت نے واضح طور پر پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کے لیے ایسی حرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10 کے باقی میچز دبئی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کھلاڑی ہمارے مہمان ہیں، ان کا ذہنی سکون اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کو فروغ دینے کے لیے پی سی بی کوشاں ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محسن نقوی نے پی ایس ایل نے کہا کہ پی سی بی

پڑھیں:

میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ رقم کی ، محسن نقوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ لکھی اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا۔اپنے تعزیتی بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا کہ نشان حیدر کے وارث، عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا،میجر طفیل محمد شہید نےدشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل محمد شہید نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا ، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی، میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ "میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے"، آج ایک قومی حقیقت ہے اور میجر طفیل محمد شہید کے یہ تاریخی الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ کے دوران یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی،حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالیٰ نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی،دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام،میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

  • میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرأت کی تاریخ رقم کی ، محسن نقوی
  • ’محسن نقوی ابھی بچہ ہے ابھی اس کی باری نہیں آئی‘
  • میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی،وزیرداخلہ
  • محسن نقوی کا نشانِ حیدر میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
  • محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کالکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت
  • امریکا اور بھارت کی نئی تجارتی کشیدگی
  • اربعین حسینیؑ مارچ، گورنر سندھ کا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی و وزیر مملکت طلال چوہدری سے رابطہ
  • کرک:دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں کی گاڑی پر فائرنگ،4 شہید   
  • واٹس ایپ  کمپنی حرکت میں آگئی، 68 لاکھ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیا، وجہ کیا نکلی؟