راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کا تربیتی مرکز تباہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجوڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا ہے ۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راجوڑی میں جس بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کے تربیتی مرکز کو تباہ کیا گیا ہے وہ پاکستان میں دہشت گردی کروانے میں ملوث تھا ۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں آپریشن العزم کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں،دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔
مزید :