وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج شامل ہے۔سپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 20 ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج کیا گیا، مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ کا بہترین علاج جاری ہے۔بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج و معالجہ جاری ہے، پنجاب بھر میں سپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہے اور5 ہزار سے زائد نئے داخلے کیے گئے ہیں۔سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2 خصوصی کورسز کا اجرا بھی کیا گیا، سپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کنٹنٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسز جاری ہیں۔سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی اور اسپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 8 موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مزید برآں سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور1760طلبہ کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے دوران پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے 50 طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مراکز میں کیا گیا طلبہ کا

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف