پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کے پروگرام کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اسپیشل بچوں کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ اسپیشل ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد اسپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز کیا گیا جس میں صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج شامل ہے۔
جبکہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹرز میں 20 ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج کیا گیا۔ مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر او رڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں میں 9ہزارسے زائد طلبہ کا بہترین علاج جاری ہے۔
بڑے شہروں کے اسپتالوں میں 5 ہزار سے زائد طلبہ کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ پنجاب بھر میں اسپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم بھی کامیابی سے ہمکنار ہے اور5 ہزار سے زائد نئے داخلے کیے گئے ہیں۔
سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2 خصوصی کورسز کا اجرا بھی کیا گیا۔ اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کنٹنٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسز جاری ہیں۔
اسپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی اور اسپیشل ایجوکیشن مراکزمیں 8 موجودہ لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18 ماسٹر ٹرینرز اور1760طلبہ کی ٹریننگ کی جائے گی جس کے دوران پہلی 50 پوزیشنز حاصل کرنے والے 50 طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مراکز میں کیا گیا طلبہ کا
پڑھیں:
سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر شروع ہوگی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، جس کے دوران ملک بھر میں بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2025 کی آخری ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گی، جس دوران ملک کے لاکھوں بچوں کو اس موذی اور عمر بھر کی معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے محفوظ بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (ای او سی) کے مطابق اس سات روزہ مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 4 لاکھ سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے بڑا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جہاں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی، سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد، خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زیادہ اور بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچے اس مہم کے ذریعے ویکسین حاصل کریں گے۔
وفاقی اور نیم خود مختار علاقوں میں بھی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔ اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زیادہ اور آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے تمام والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
حکام نے یہ بھی یاد دہانی کرائی کہ پولیو کے قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ پیدائش سے 15 ماہ تک حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس مربوط انداز میں کروانا بھی ضروری ہے، تاکہ بچے زندگی کے تمام ابتدائی خطرات سے محفوظ رہ سکیں۔