سندھ میںصحت کا شعبہ ہمیشہ عوامی خدمت کی علامت رہا ‘عذراپیچوہو
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں صحت کا شعبہ ہمیشہ ترقی، جدت اور عوامی خدمت کی علامت رہا ہے۔ اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیرِ صحت و بہبودِ آبادی سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں ایڈوانسڈ آرتھوپیڈک سروسز اور فلیبوٹومی یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ان ایڈوانسڈ سروسز اور یونٹس کا مقصد ہڈیوں، جوڑوں، کھیلوں سے متعلق چوٹوں، بچوں کی ہڈیوں کے امراض اور ہڈیوں کے رسولیوں کے مریضوں کو عالمی معیار کی علاج کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ ملک کے پبلک سیکٹر میں پہلی بار جدید آرتھوپیڈک سب اسپیشلٹی کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کا قیام کیا گیا جو انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز نے وزیرِ صحت کو نئے آپریشن تھیٹرز، کلینکس اور فلیبوٹومی یونٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ ان جدید سہولیات سے مریضوں کو فوری اور بہتر علاج مل سکے گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے نئے یونٹس کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں خصوصی سرجیکل سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ عوام کو علاج کے لیے دوسریشہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔یہ یونٹس عوام کے لیے حکومت سندھ کا بڑا تحفہ ہیں جو معیاری علاج، تربیت یافتہ عملہ اور جدید سہولتوں کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائیں گے۔ افتتاح کے موقع پر وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول، پرو وائس چانسلر پروفیسر نگہت شاہ و دیگر ماہرین نے شرکت کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا عوامی اجتماع سے خطاب
لاہور (طارق محمود سمیر) — وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہمیشہ عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہی ہے اور حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں بھی عوام کے درمیان تھے اور آج بھی براہِ راست لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حلقے میں بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا۔ ان کے مطابق، ملک کے ہر بڑے منصوبے پر نواز شریف کی خدمات واضح طور پر نظر آتی ہیں کیونکہ انہوں نے ہمیشہ تعمیر و ترقی کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں گزشتہ ساڑھے بارہ سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت کے باوجود ترقیاتی منصوبے نظر نہیں آتے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کو بہتر بنانے میں ناکام رہی اور ایک ہسپتال تک تعمیر نہ کر سکی، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسے بڑے منصوبے قائم کیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں ہونے والے جلسے کو عوام نے مسترد کیا، جبکہ انہوں نے ایک سیاسی رہنما پر 190 ملین پاؤنڈ کی مبینہ کرپشن اور معیشت کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی دہرائے۔ ان کے مطابق، اس شخص نے ہسپتالوں اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک میں بے ضابطگیاں کیں۔
وزیر اطلاعات نے قومی دفاع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے اور بھارت پاکستانی فوج کی صلاحیتوں سے خوفزدہ رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت دشمن پر واضح دباؤ کا باعث بنی ہوئی ہے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے تحریک انصاف کی سابقہ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ بھارت کے خلاف مؤثر موقف اختیار کرنے میں ناکام رہی اور ان کے دور میں کشمیر اور فلسطین کے اہم مسائل کو نظرانداز کیا گیا۔ عطا اللہ تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔