دہشت گرد ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی مگر میں نے اتحاد کا پیغام دیا: نیویارک کے مسلم میئر امیدوار
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔
برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔
ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
نیویارک میں میئر کا انتخاب 4 نومبر کو ہوگا، تاہم ابتدائی ووٹنگ پہلے ہی شروع ہو چکی ہے۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق، ظُہران ممدانی کو 43 فیصد عوام کی حمایت حاصل ہے، جو انہیں مضبوط امیدوار بناتی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا: گورنر فلوریڈا نے مسلم تنظیم ’سی اے آئی آر‘ کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے مسلم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (CAIR) کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر رون ڈی سینٹس کے ایگزیکٹو آرڈر میں مصری تنظیم اخوان المسلمون کو بھی بطور دہشتگرد تنظیم شامل کیا گیا ہے۔
فلوریڈاکے گورنر کے حکم کے مطابق فلوریڈا کی سرکاری ایجنسیاں ان دونوں تنظیموں یا ان کی مالی مدد کرنے والے کسی بھی فرد یا ادارے کو ریاستی فنڈز، ملازمت یا سرکاری معاہدے دینے کی پابند نہیں ہوں گی۔
CAIR اور اس کی فلوریڈا شاخ نے اس اقدام کو غیر آئینی اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وفاقی حکومت کی جانب سے CAIR یا اخوان المسلمون کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیا گیا ہے۔
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا قیام 1994 میں عمل میں آیا تھا اور اس کی امریکا بھر میں 25 شاخیں موجود ہیں۔