اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, November 2025 GMT
اسلام آباد میں گاڑیوں کے ای ٹیگ کا آغاز، شہریوں کو اہم ہدایات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے گاڑیوں کے ای ٹیگ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ای ٹیگ 18 نومبر سے شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گے شہری مختلف مقررہ پوائنٹس سے یہ سٹیکر حاصل کر سکتے ہیں اور تمام مقامات کے بارے میں پیشگی آگاہی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ڈی سی نے واضح کیا کہ شہری صرف ضلعی انتظامیہ کے منظور شدہ پوائنٹس سے ہی ای ٹیگ لگوا سکیں گے اور اس کے لیے گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ لانا لازمی ہوگا۔
اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی کے لئے ای ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں سے تعلق رکھتی ہو۔ماہرین کے مطابق ای ٹیگ کا یہ اقدام ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقررہ ہدایات کے مطابق فوری طور پرای ٹیگ حاصل کریں تاکہ ٹریفک چیکنگ اور جرمانے سے بچا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ای ٹیگ کے بغیر گاڑی چلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس سے شہر میں نظم و ضبط کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان ابھی کچھ استعفے اور آئیں گے، یہ کھینچاتانی اور تقسیم چیف جسٹس بننے کیلئے ہے، ملک احمد خان چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی سعودی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی