ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے اضافے کے بعد 2500 روپے سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 02 اکتوبر 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی ہے۔ تین روز میں سونے کے نرخوں میں 12 ہزار 578 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
لیکن آج ملک میں سونے کی قیمت میں 2500 روپے کمی ہوگئی ہے، جس کے باعث سونے کے نرخ کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے ایک ماہ قبل 24 قیراط سونے کی قیمت تقریباً 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔(جاری ہے)
اور پچھلے ایک ماہ میں سونے کے نرخوں میں 48 ہزار روپے سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 25 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 3865 ڈالر ہوگئی ہے۔ جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت بڑے اضافے کے بعد 2500 روپے سستی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق 26 ستمبرکو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.400 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.396 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں 21 ملین ڈالر کااضافہ ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سونے کی قیمت زرمبادلہ کے میں سونے کے کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔