فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے: شیری رحمان
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے غزہ کیلئے امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے، دنیا فلسطین کے حق میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو، عالمی طاقتیں اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدام کریں۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ فلوٹیلا پر حملہ عالمی انسانی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، پُرامن امدادی مشن کو نشانہ بنانا اسرائیلی درندگی کا تسلسل ہے، پُرامن امدادی مشن کے کارکنوں کی گرفتاری انسانی وقار کے منافی ہے۔
پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے
ان کا کہنا ہے کہ امداد کو روکنا اسرائیل کی بے رحمانہ پالیسیوں اور سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے، اسرائیلی بربریت نے بین الاقوامی قوانین اور عالمی ضمیر کو روند ڈالا ہے، اسرائیلی بربریت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ فوری کارروائی کرے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار صحافیوں کو نشانہ بنانا اظہار رائے پر حملہ اور سچ کو دبانے کی کوشش ہے، فلوٹیلا پر حملہ اسرائیلی گھبراہٹ کا مظہر اور ظلم کی نئی داستان ہے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی میڈیا کی آواز دبانا ناقابلِ قبول ہے، امدادی قافلے پر حملے نے اسرائیل کا جابرانہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے، اسرائیلی مظالم پر اب خاموشی کا وقت نہیں، مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اور اسرائیل کو جوابدہ بنانا عالمی امن کی ضرورت ہے۔
ویمن گرین شرٹس آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹرافی گھر لانے کیلئے پہلا قدم کل بڑھائیں گی
ان کا کہنا ہے کہ فلسطین پر مسلسل حملے، محاصرہ اور قحط اسرائیل کے ہاتھوں انسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے، غزہ میں امداد کا مستحقین تک پہنچنا اولین ترجیح ہے، اسرائیلی بربریت بند اور خطے میں مستقل امن کا قیام ضروری ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فلوٹیلا پر پر حملہ
پڑھیں:
صمود فلوٹیلا پر حملہ قوانین کی خلاف ورزی ہے ،سید عریف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت)صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور ٹرمپ کے نام نہاد امن معاہدے کے خلاف حافظ نعیم الرحمٰن کی ملک گیر اپیل پر جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، مقامی امیر سید عریف اللہ ، عبدالغفور انصاری ، مشتاق احمد عادل اور دیگر رہنماؤں کا مظاہرے سے خطاب ۔مقررین نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان لے جانے والے سماجی کارکنوں کے قافلے “صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے اور سابق امریکی صدر ٹرمپ کے نام نہاد امن منصوبے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ٹنڈوآدم میں بھی امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے صمود فلوٹیلا پر حملے اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مقررین نے غزہ میں اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کی۔ رہنماؤں نے صمود فلوٹیلا پر حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور واضح دہشتگردی قرار دیا۔ مقررین نے عالمِ اسلام اور عالمی ضمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ دم توڑتے غزہ کی حالت زار کا نوٹس لیں اور خونخوار اسرائیل کی فلسطین میں جاری نسل کشی کے خلاف مؤثر قدم اٹھائیں۔ آج ملک بھر میں حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ عراق اور افغانستان میں جھوٹ کی بنیاد پر انسانیت کا قتلِ عام کرنے والے ٹونی بلیئر اور امریکی صدر امن کے دعویدار کیسے ہو سکتے ہیں؟ فلسطین کے لیے ٹرمپ اور ٹونی بلیئر کا 20 نکاتی منصوبہ دھوکہ ہے۔ حماس کو شامل کیے بغیر کیا گیا کوئی بھی فیصلہ یکطرفہ ہوگا۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اگر حکمران بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کے خلاف کوئی فیصلہ کریں گے تو انہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔