Islam Times:
2025-11-18@19:35:29 GMT

اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

اسرائیلی حملہ جنگی جرم ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا

غزہ کیلئے امدادی بحری بیڑے کی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ انتہائی تشدد و غیر قانونی کارروائیوں کے ذریعے اسکے بحری جہازوں پر قبضہ کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ فریڈم فلوٹیلا کولیشن (Freedom Flotilla Coalition)، گلوبل موومنٹ ٹو غزہ (Global Movement to Gaza)، مغرب صمود فلوٹیلا (Maghreb Sumud Flotilla) اور صمود نوسانترا (Sumud Nusantara) نامی امدادی تنظموں کی شمولیت کے ساتھ غزہ کے لئے امدادی بحری بیڑہ ارسال کرنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا نے خبردار کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی رژیم نے اس امدادی بحری قافلے کے ایک اور جہاز کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں صمود بحری بیڑے کی انتظامیہ نے تاکید کی کہ اس کے بحری جہازوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ، غیر قانونی کارروائی اور جنگی جرم ہے نیز اس دوران سفاک اسرائیلی بحریہ کی جانب سے انتہائی تشدد و معاندانہ رویہ برتا جا رہا ہے۔ 

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مذکورہ بحری جہاز کے تمام مسافر محفوظ ہیں، اس تنظیم نے مزید کہا کہ قابض اسرائیلی بحریہ کے جنگی بحری جہاز نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے فلوریڈا نامی بحری جہاز کو عامدانہ طور پر نشانہ بنایا ہے جبکہ امدادی فلوٹیلا کے دیگر بحری جہازوں کو بھی واٹر کینن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے اس وقت تک گلوبل صمود فلوٹیلا کے، 44 میں سے 7 بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ باقی بحری جہاز، غزہ کے ساحل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلوبل صمود فلوٹیلا بحری جہازوں بحری جہاز

پڑھیں:

امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل

جنوبی محاذ کی فوجی کمان نے فلپائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدگی سے فلپائن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً اشتعال انگیزی اور تناؤ میں اضافہ کرنے والی سرگرمیوں کو بند کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بحیرۂ جنوبی چین میں امریکہ، جاپان اور فلپائن کی مشترکہ فوجی مشق منعقد ہوئی، جس میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نیمِٹس بھی شریک تھا۔ ان مشقوں پر چین کی فوج کی شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ذرائع کے مطابق چین نے فلپائن کو سختی سے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ اور جاپان کے ساتھ اس کی مشترکہ مشقیں خطے میں تناؤ میں اضافے کا باعث بنیں گی۔ نیوزویک کے مطابق یہ مشق متنازع آبی حدود میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز نیمِٹس اور دیگر بحری جہازوں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔

فلپائنی فوج کا کہنا ہے کہ دو روزہ مشقوں میں سمندری اور فضائی ہم آہنگی پر مبنی آپریشنز، آبدوزوں کے خلاف جنگی مشقیں، اور مشترکہ لینڈنگ آپریشنز شامل تھے۔ فلپائن کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں کا مقصد اپنے سمندری حقوق کا دفاع کرنا اور قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم کے تحت اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔ چین کی جنوبی محاذ کی فوجی کمان نے فلپائن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سنجیدگی سے فلپائن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوراً اشتعال انگیزی اور تناؤ میں اضافہ کرنے والی سرگرمیوں کو بند کرے۔

چین نے مشقوں کے پہلے ہی دن ایک بمبار طیاروں کے اسکواڈرن کو علاقے میں گشت کے لیے روانہ کیا اور فلپائن پر الزام لگایا کہ وہ غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ مل کر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ مشق ایسے وقت انجام پائی ہے، جب چین نے اپنا دوسرا اور جدید ترین طیارہ بردار بحری جہاز فوجیان (Fujian) اسی علاقے کے نیول بیس میں تعینات کیا ہے، ایسا اقدام جو بحیرۂ جنوبی چین میں امریکی فوجی موجودگی کے مقابلے میں چین کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں پر چاقو بردار شخص کا حملہ؛ ایک ہلاک اور 3 زخمی
  • امریکہ اور جاپان کے ساتھ فلپائن کی مشترکہ مشقوں پر چینی فوج کا سخت ردِعمل
  • روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا
  • بحریہ انکلیو اسلام آباد میں تفریحی ایونٹ، بائیکرز کلب کی خصوصی شرکت
  • یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ‘ توڑ پھوڑ‘ آگ لگادی،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
  • اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کا گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز کا دورہ
  • پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کو سلامی
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، فضائی حدود میں داخلے پر پاک فضائیہ کے جنگی جہازوں کی جانب سے پرتپاک استقبال ،سلامی دی
  • مغربی کنارہ: اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد کو آگ لگا دی، دیواروں پر گستاخیِ رسول جملے بھی تحریر
  • یہودیوں کا مغربی کنارے میں مسجد پر حملہ، توڑ پھوڑ، آگ لگا دی