مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
کراچی(آئی پی ایس) سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر کم ہوکر 3865 ڈالرفی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کابھاؤ 3500 روپے اضافے سے 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراینڈرے فلیچر آئی ایل ٹی 20میں سب سے مہنگے کھلاڑی قرار،پاکستانی فخر زمان اور نسیم شاہ بھی نمایاں چین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوران نقل و حمل کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ، ماہانہ شرح 2فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات حکومت کی آئی ایم ایف کو این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی پاکستانی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن، مہنگائی بڑھنے کا امکان ہے، اے ڈی بی کی رپورٹCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سونے کی فی تولہ کے بعد
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔