آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 207 روپے 48 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح گھریلو استعمال کے لیے 11.

8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 79 روپے 14 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 2448 روپے 33 پیسے ہو گی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اوگرا ایل پی جی قیمتوں میں کمی وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اوگرا ایل پی جی قیمتوں میں کمی وی نیوز قیمتوں میں کمی ایل پی جی کی کی قیمت کے لیے

پڑھیں:

کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک  

( ویب ڈیسک )کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔

 رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔

 باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا

 اس دوران باڑے میں موجود بشیترمویشوں کوبھی  بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں۔

 آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔

 جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے،باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

گرین شرٹس آج روایتی حریف کو کرکٹ سکھانے کے لئے میدان میں آئیں گے

متعلقہ مضامین

  • ایل این جی قیمتوں میں1.97 فیصد تک کا مزید اضافہ کردیا گیا
  • پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایہ بڑھانے کا اعلان
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک  
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 6 روپے لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
  • ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول برقرار