Islam Times:
2026-07-24@01:41:27 GMT

ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ اسلام ٹائمز۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی کلو کمی کرتے ہوئے ماہ اکتوبر کے لیے فی کلو گیس کی قیمت 207 روپے 49 پیسے مقرر کردی۔ حالیہ کمی کے بعد 11.

8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے ہوجائے گی۔ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی قیمت میں گیس کی قیمت ایل پی جی فی کلو

پڑھیں:

5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا

تیمور جھگڑا - فوٹو: فائل

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم کی بجائے وزیر پیٹرولیم قیمت بتاتے رہے ہیں، جب وفاقی وزرا تھک گئے تو اوگرا کو کہا کہ آپ خود قیمتیں ایڈجسٹ کریں گے۔

پٹرول کی قیمتیں روزانہ بڑھائی جا رہی ہے، گزشتہ 5 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھایا گیا ہے۔

23 جولائی کیلئے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے: نوٹیفکیشن

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پیٹرول 293 روپے، ڈیزل 274 روپے لیٹر تھا جو تبدیل نہیں کیا گیا۔

اس دوران سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں تحفظات ہیں، آئی ایم کے ساتھ جو معاہدہ کیا جارہا ہے وہ کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 بلین ڈالر ملیں گے تو بتایا جائے کہ کیا بات ہوئی، بتایا جائے یہ کس مد میں پاکستان کو ملیں گے؟

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • 5 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل اوسطاً 54 روپے بڑھا دیا گیا: تیمور جھگڑا