ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پشاور میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ٹماٹر کی قیمت 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ انتظامیہ سرکاری نرخ پر کنٹرول کرنے میں بری طرح سے ناکام ہے۔
ٹماٹر کی قیمتوں میں موسم کی تبدیلی اور افغانستان سے سپلائی شروع ہونے کیوجہ سے ہوا ہے اسی کے ساتھ دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں کمی شروع ہو گئی ہے۔
ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے بعد شہریوں نے اس کا استعمال کم کردیا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹماٹر کی قیمت
پڑھیں:
نیشنل گیمز :اولمپک ٹارچ کراچی سے پشاور پہنچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-4
پشاور( آن لائن )نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ گزشتہ روز کراچی سے پشاور پہنچ گئی جہاں ٹارچ کا استقبال صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں‘سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر ہارون ظفر‘ڈی جی ا سپورٹس تاشفین حیدر‘ڈائریکٹر اسپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت دیگر اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کیا‘خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ اولمپک ٹارچ اٹھائے تقریب میں آئے اور انہوں نے سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘صدر ہارون ظفر اور دیگر شخصیات کے ساتھ اولمپک مشعل ڈی جی اسپورٹس تاشفین حیدر کو حوالے کی۔نیشنل گیمز کے سلسلے میں اولمپک ٹارچ ریلے کے سلسلے میں تقریب آج پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی اس موقع پر مشیر برائے کھیل تاج محمد خان اولمپک مشعل آزاد جموں و کشمیر کے نمائندوں کو حوالے کریں گے اور یوں اس مشعل کا سفر نیشنل گیمز کے آغاز تک جاری رہے گا جو میزبان شہر کراچی میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔