نیب نے فراڈ متاثرین کے اکاؤنٹس میں 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
قومی احتساب بیورو (نیب) نے فراڈ متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے نئے ڈیجیٹل نظام کا افتتاح کر دیا، جس سے متاثرین کو براہِ راست رقوم منتقلی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈائریکٹر جنرلز ، نیشنل بینک کے حکام اور دیگر افسران شریک تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ متاثرین کو اب دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، ٹیکنالوجی کے ذریعے رقم کی واپسی کا عمل زیادہ شفاف اور آسان بنایا جا رہا ہے۔
نیب حکام کے مطابق نئے سسٹم کے تحت بازیاب شدہ رقم اب براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی، رقم کی واپسی کے عمل کو آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
نیب اسلام آباد نے ایک ہی دن میں فراڈ کیس کے 5 ہزار 8 متاثرین کو 87 کروڑ 87 لاکھ روپے منتقل کیے ہیں۔
یہ رقم براہِ راست منتقلی کا اب تک کا سب سے بڑا اور تیز ترین اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
نیب نے 2021ء میں فراڈ کیس کی تحقیقات شروع کیں تو ملزمان نے 7 ارب 30 کروڑ روپے کی ذمے داری قبول کی، جن سے 3 ارب 70 کروڑ وصول کیے جا چکے ہیں، یہ رقم 17 ہزار 250 متاثرین میں تقسیم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: متاثرین کو
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل دو دن کی کمی کے بعد آج عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 37 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی قیمت 4,007 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کا اضافہ ہو کر نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3,122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے تک پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان تھا، تاہم آج عالمی مارکیٹ میں اضافہ ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا ہے۔