data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) منگل کوانٹربینک مارکیٹ اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں معمولی کمی رہی ۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر5پیسے گھٹ کر 281.45روپے رہا۔ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5پیسے کی کمی سے 282.

35 روپے پر بند ہوا۔ یورو 1پیسہ بڑھ کر333.60روپے رہا۔ برطانوی کرنسی پاؤنڈکی قدر18پیسے گھٹ کر382.67روپے رہی۔سعودی ریال 2 پیسے کی کمی سے75.73روپے اور یو اے ای درہم2پیسے کے خسارے سے 77.65 روپے رہا۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور آج بھی اس قیمتی دھات کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونا مزید 2,100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 9 ہزار 878 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,801 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی یہی رجحان جاری ہے۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 21 ڈالر کے اضافے سے 3,886 ڈالر پر جا پہنچا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف سات روز میں فی تولہ سونا 12,178 روپے مہنگا ہو چکا ہے، جب کہ 10 گرام سونا 10,441 روپے کے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ اسی عرصے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 127 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی علامت ہے۔
سونے کی قیمت میں اس ہوش رُبا اضافے نے جہاں سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا ہے، وہیں عام صارفین خصوصاً شادی کی تیاری کرنے والے گھرانوں کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو زیورات کی خریداری عوام کے لیے مزید مشکل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوناایک ہفتے میں فی تولہ 12 ہزار روپے سے زائد مہنگا
  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان ،منی مارکیٹ آپریشن
  • فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت انسانی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے، اولکھ
  • جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ
  • شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ ،نور زمان کی سیمی فائنل میں رسائی
  • ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میںمضبوطی
  • کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی اڑان جاری
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی اڑان جاری، ڈالر کی قدر میں آج بھی کمی
  • ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپیہ مزید مضبوط
  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدر میں اضافہ