پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب بینکوں کے ساتھ فنانسنگ کے معاملات طے پانے پر معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن ہیڈ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹرز کو دعوت دی گئی ہے جبکہ چیئرمین نیپرا اور گورنر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر اعلی حکام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیک ہولڈرز اور دیگر حکام کو بھی مدعو کیا گیا ہے، تقریب کے لیے 18 بینکوں اور ڈسکوز سمیت دیگر حکام کو دعوت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق جولائی 2025 تک پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 1661 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا اور جون 2025 تک پاور سیکٹرکا سرکلر ڈیٹ 1614 ارب روپے تھا اور گردشی قرضے میں کمی کے لیے مرتب کردہ منصوبے کے تحت 1275 ارب روپے بینکوں سے حاصل کیے جائیں گے۔
حکام نے بتایا کہ پہلی بار گردشی قرض کے اسٹاک کو ایک سطح پر رکھنے کے پرانے طریقہ کار کے بجائے بینکوں کی مدد سے اسی کو بتدریج ختم کیا جائے گا، 1275 ارب روپے آئی پی پیز اور پاور ہولڈنگ کے قرضے کو ختم کرنے کے لیے استعمال ہوں گے، بینکوں سے حاصل شدہ 1275 ارب روپے کو آئندہ 6 سالوں میں ختم کیا جائے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاور سیکٹر ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
آٹو سیکٹر میں ، 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(کامرس رپورٹر)سیمنٹ ساز ادارہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ نے پاکستان کے آٹوموبائل سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی اس مقصد کے لیے ایک نئی پرائیویٹ لمیٹڈ ذیلی کمپنی قائم کرے گی اور 10 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا کہ بیسٹ وے سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس (19 ستمبر 2025) میں آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔ کمپنی کے مطابق منصوبے کے تحت 4 ارب روپے تک کی ایکویٹی انویسٹمنٹ اور 6 ارب روپے تک کا شیئر ہولڈر قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی حتمی منظوری شیئر ہولڈرز سے لی جائے گی۔واضح رہے کہ بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ 1993 میں پاکستان میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹر ہوئی تھی اور سیمنٹ کی تیاری و فروخت میں مصروف ہے۔دوسری جانب آٹو انڈسٹری میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اگست 2025 میں پاکستان میں کاروں کی فروخت میں سالانہ 62 فیصد اور ماہانہ 27 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ صارفین کے اعتماد میں بہتری اور بینک فنانسنگ کی دستیابی بتائی گئی ہے۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2025 میں کاروں (بشمول ایل سی ویز، وینز اور جیپ) کی فروخت 14,050 یونٹس رہی، جو اگست 2024 کے 8,699 یونٹس اور جولائی 2025 کے 11,034 یونٹس کے مقابلے میں زیادہ ہے۔پاما کی اگست 2025 کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ ٹرکوں کی فروخت میں سالانہ 140 فیصد اضافہ ہوا، جو اگست 2024 میں 249 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 596 یونٹس تک پہنچ گئی۔