data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، گزشتہ روز کاروباری سیشن 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کمی کے بعد 281 روپے 42 پیسے پر بند ہوا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوکر 282 روپے 45 پیسے پر آگیا۔

کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر کا براہ راست انحصار زرمبادلہ کے ذخائر اور بیرونی ادائیگیوں پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ حکومت روپے کو مصنوعی سہارا دینے کے بجائے مارکیٹ کے حقیقی تقاضوں کے مطابق شرح تبادلہ آگے بڑھا رہی ہے۔

دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسٹاک مارکیٹ میں

پڑھیں:

زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم

کراچی:

سیلاب کے نقصانات سے کرنٹ اکاؤنٹ دوبارہ خسارے میں آنے، یورو بانڈز کے عالمی سرمایہ کاروں کو 30ستمبر تک 50کروڑ ڈالر کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے بیشتر دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20پیسے کی کمی سے 281روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن پاکستان میں خدمات انجام دینے والی غیرملکی کمپنیوں کی اپنے اپنے ہیڈکوارٹرز کو زرمبادلہ کی صورت میں منافع بھیجنے کے لئے طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 281روپے 45پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 282روپے 50پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ سعودی عرب کے ساتھ تاریخ ساز اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے بعد پاکستان کے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری اور ترسیلات زر کی آمد بڑھنے کی توقعات سے مارکیٹ فنڈامینٹلز مثبت ہیں اور معاشی ٹیم کی موثر حکمت عملی کے نتیجے میں بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ بھی زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ نہیں ہے جس سے ڈالر کی قدر میں مزید بتدریج کمی کے امکانات برقرار ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم
  • زرمبادلہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مجموعی طور پر تیزی ریکارڈ کی گئی
  • ڈالر آج کتنا سستا ہوا ؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان،100 انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 58 ہزار 475 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • زرمبادلہ کے دونوں بازاروں میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم
  • اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز