data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، یہ نوٹس ان کے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمل ولی نے میڈیا میں جاری اپنی حالیہ گفتگو میں فیصل امین گنڈا پور پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جن میں صوبے میں گریڈ 1 سے گریڈ 21 تک کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے لیے رشوت وصول کرنے کے الزامات شامل ہیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ دعوے سیاسی بدنیتی اور ذاتی مفادات کی بنیاد پر لگائے گئے ہیں اور ان کا مقصد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور صوبائی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

نوٹس میں ایمل ولی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 14 دن کے اندر غیر مشروط معافی پیش کریں، ورنہ ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

فیصل امین گنڈا پور کی جانب سے یہ اقدام صوبائی سیاست میں ہتک عزت کے مقدمات اور میڈیا میں بیان بازی کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیصل امین گنڈا پور ایمل ولی ہتک عزت

پڑھیں:

پاک،سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید ہے،فیصل معیز خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کو مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید قرار دیا ہے۔فیصل معیز خان نے کہا کہ پاکستان نہ صرف جوہری صلاحیت کا حامل ملک ہے بلکہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی فوج کا مالک بھی ہے جو روایتی طور پر بھارت کے ساتھ اپنی دشمنی پر مرکوز رہی ہے، یہ معاہدہ برسوں پر محیط اسٹریٹجک مکالمے کا نتیجہ ہے۔صدر نکاٹی نے کہا کہ پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد مسلم دنیا کے بڑے حصے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور بے شمار مسلم ممالک اس معاہدے کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں ،اس معاہدے پر دستخط ہوتے ہی مغربی دنیا اور ہمارے پڑوسی ملک بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ، پاک سعودیہ معاہدے سے بھارت کو ہونے والی پریشانی فطری ہے، تاہم سعودی عرب یہ واضح کرچکا ہے کہ یہ ایک جامع دفاعی معاہدہ ہے جو تمام فوجی ذرائع کا احاطہ کرتا ہے اور یہ کسی مخصوص ملک یا واقعے کے خلاف نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعاون کو ادارہ جاتی شکل دینے کا عمل ہے۔ فیصل معیزخان نے مزید کہاکہ دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ضابطے کا پابندکیا ہے،دونوں ممالک کا دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے اورمیں دفاعی معاہدے پر نارتھ کراچی کے تاجروں اور صنعتکارو کی جانب سے وزیراعظم میاں شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتاہوں،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا ۔

کامرس رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • فیصل امین نے ایمل ولی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کے حقِ زوجیت کیس پر عدالت کا نوٹس جاری
  •  علی امین گنڈا پور کا دعویٰ: افغانستان کے ساتھ مذاکرات جلد متوقع
  • محسن نقوی کا سدرہ امین کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان
  • شراب کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا
  • شراب برآمدگی کیس؛ علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • پاک،سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ مسلم امہ کیلئے کامیابی کی نوید ہے،فیصل معیز خان
  • فیصل آباد ،الخدمت فائونڈیشن بنوقابل کے سیمینار سے انجینئر عاصم منیرخطاب کررہے ہیں