اردگان کا صدر زرداری اور شہباز شریف کو الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑیوں کا تحفہ دیا۔ترک صدر نے وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر طیب اردوان کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ترک صدر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے رہے۔صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا الیکٹرک گاڑی کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: وزیر اعظم شہباز شریف کا تحفہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت جہانزیب کھچی نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزارت قومی ورثہ و ثقافت سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔