کراچی: قربانی کا جانور گاڑی کی سلاخیں توڑ کر بھاگ نکلا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
---اسکرین گریب
کراچی میں ایک دلچسپ واقعے میں قربانی کےلیے لایا گیا جانور اپنی آزادی کی جنگ لڑتے ہوئے گاڑی سے بھاگ نکلا۔
یہ مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئے جنہوں نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا، گائے کے فرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جانور کو پک اپ کے ذریعے ایک گھر لایا گیا، جہاں اُسے اتارا جانا تھا، جیسے ہی گاڑی گھر کے سامنے ریورس ہوئی اور ڈرائیور نیچے اُترا تو اس نے قید میں خاموشی سے بیٹھنے کے بجائے حیران کن ردعمل دکھایا۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ایک خوبصورتی سے سجا اونٹ تیزی سے گلی سے نکلتا دکھائی دیا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس جانور نے گاڑی پر موجود پنجرے کی سلاخوں کو پوری قوت سے دھکیلنا شروع کر دیا، چند لمحوں میں ایک سلاخ ٹوٹ گئی اور پھر کیا تھا، یہ جانور بجلی کی رفتار سے باہر نکلا اور آزادی کا مزہ چکھنے کےلیے سڑکوں کی جانب دوڑ لگا دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ گائے نے کچھ دیر تک آس پاس کی گلیوں میں دوڑ لگائی، جس سے ناصرف ٹریفک میں خلل آیا بلکہ لوگ بھی حیرت سے اسے دیکھتے رہ گئے، بعد ازاں مالک اور مقامی افراد نے کافی کوششوں کے بعد گائے کو قابو میں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔
چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔