مال گاڑی حادثہ؛ پچھلی ٹرین کا ڈرائیور، اگلی کا گارڈ اور اسٹیشن ماسٹر ذمہ دار قرار
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
لاہور:
حبیب آباد اور رینالہ خورد کے درمیان گزشتہ روز دو مالی گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کی جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ سامنے آگئی۔
جوائنٹ سرٹیفکیٹ رپورٹ میں پچھلی ٹرین کے ڈرائیور، اگلی ٹرین کے گارڈ اور اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیشن ماسٹر رینالہ خورد نے پوری ٹرین پہنچنے کو یقینی بنائے بغیر پیچھے سے آنے والی مال گاڑی کے لیے کلیئرنس سگنل دیا۔ پہلی ٹرین کا گارڈ مطلوبہ سیفٹی اقدامات لینے اور اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دینے میں ناکام رہا۔
ٹرین ڈرائیور نے کاشن آرڈرز پر عمل نہیں کیا، لائن پر اگلی مال گاڑی کے لوڈ کو نہ دیکھ سکا اور اوور اسپیڈ کے باعث کنٹرول نہ کر سکا۔ مال گاڑیوں کے حادثے میں ٹکرانے والی گاڑی کا اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور امتیاز جاں بحق ہوگیا تھا۔
ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو ارسال کر دی گئی۔
وفاقی وزیر ریلوے نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے حادثے کی مفصل رپورٹ مانگی تھی۔ مال گاڑیوں کے حادثے کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول درہم برہم ہوگیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹیشن ماسٹر مال گاڑی
پڑھیں:
فیصل آباد، پولیس وین کو حادثہ، ایک اہلکار جاں بحق، 8 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-13
فیصل آباد (صباح نیوز)لاہورسے ملتان جانے والی پولیس وین حادثہ کا شکار ہو گئی ایک ملازم جاں بحق اور8زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد کے علاقہ سمندری روڈ موٹر وے کے قریب پیش آ یا۔ پولیس وین لاہوسے ملتان جارہی تھی کہ سامنے سے آ نے والے ٹرک کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 48 سالہ پولیس اہلکار ظفراقبال موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر زخمیوں میں قدیر احمد۔نعمان محموداور محمدمقتداوغیرہ شامل ہیں جو ملتان کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔