امریکی پالیسی میں ناکامی، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، فارن افیئرز
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
معروف امریکی جریدے فارن افیئرز نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔
میگزین کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکا کا بھروسہ مند اتحادی نہیں رہا اور نہ ہی وہ واشنگٹن کی توقعات پر پورا اترا۔
یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ بھارت سے بدظن کیوں ہوئے؟ امریکی اخبار نے بھید کھول دیا
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا پاکستان پر اعتماد کرے اور اسے خطے میں اپنا اسٹریٹجک پارٹنر بنائے۔
فارن افیئرز نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہ چکے ہیں۔
رپورٹ میں تجارتی و توانائی معاہدوں کو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ریکو ڈیک سمیت پاکستان کے وسائل میں امریکی سرمایہ کاری خطے کے استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔
جریدے نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ صرف بھارت پر توجہ مرکوز رکھتا ہے تو اس سے خطے میں تقسیم اور جنگ کا خطرہ بڑھے گا۔
پاکستان کی نئی قومی سلامتی پالیسی میں امریکہ اور چین کے ساتھ متوازن تعلقات پر زور دیا گیا ہے، اور پاکستان ماضی میں بھی بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان پل کا کردار ادا کر چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت پر مرکوز امریکی پالیسی نہ صرف پاکستان کو دور کرے گی بلکہ خطے میں واشنگٹن کی پوزیشن کو بھی کمزور بنا دے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹومحکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپوں کی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ 25-2024 کے مطابق محکمہ پانی بلوں کی مد میں 36 کروڑ روپے کے بقایاجات وصول کرنے میں ناکام رہا، صوبے بھر میں 49 ہزار 622 واٹر کنکشنز ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ 24-2023ء میں 2 کروڑ 72 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ کے پانی بلز وصول کیے گئے۔
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ہری پور میں آئیسکو کو 20 لاکھ روپے زیادہ ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں میں ٹھیکیداروں کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، مہمند میں 2 ارب 94 کروڑ 50 لاکھ کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے، ترقیاتی منصوبوں پر 3 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکیداروں کو ساڑھے 26 لاکھ روپے اضافی ادا کیے گئے۔