اداکارہ کرشمہ شرما ٹرین حادثے میں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, September 2025 GMT
مشہور ویب سیریز ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ کرشمہ شرما لوکل ٹرین سے چلتی حالت میں چھلانگ لگانے کے باعث شدید زخمی ہوگئیں۔
حادثے کے نتیجے میں ان کے سر اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ فی الحال طبی نگرانی میں ہیں۔
31 سالہ کرشمہ شرما نے یہ اطلاع خود سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا، ’کل میں چرچ گیٹ میں شوٹنگ کے لیے جا رہی تھی اور ساڑھی پہن کر ٹرین میں سوار ہوئی۔ جیسے ہی ٹرین نے رفتار پکڑی، میں نے دیکھا کہ میرے دوست ٹرین میں سوار نہیں ہو سکے۔ خوف کے عالم میں میں نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔ بدقسمتی سے پیچھے کی طرف گر کر میرا سر زور سے زمین سے ٹکرا گیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ، ’میری کمر پر چوٹ آئی ہے، سر سوج گیا ہے اور جسم پر نیل پڑ گئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے ایم آر آئی کی ہے اور مجھے ایک دن کے لیے آبزرویشن پر رکھا ہے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ سر کی چوٹ سنگین تو نہیں۔ میں مسلسل درد میں ہوں، لیکن حوصلہ رکھ رہی ہوں۔ براہ کرم میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں اور مجھے اپنی دعاؤں اور محبت میں یاد رکھیں۔ یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘
اداکارہ کے قریبی دوستوں نے بھی اسپتال سے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔ ایک دوست نے لکھا، ’یقین نہیں آتا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ کرشمہ کو زمین پر گرا ہوا پایا گیا، ہم نے فوراً اسپتال پہنچایا۔ وہ کچھ بھی یاد نہیں کر پا رہی تھیں۔ ڈاکٹرز ابھی تک ان کا مکمل معائنہ کر رہے ہیں۔ براہ کرم ان کے لیے دعا کریں۔‘
سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد نے کرشمہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات بھیجے ہیں۔ کرشمہ شرما بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں ۔ انہوں نے ”راگنی ایم ایم ایس ریٹرنز“, ”پیار کا پنچنامہ 2“ اور ”اُجڑا چمن“ جیسی فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں خوفناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز دھار آلے سے حملے کے نتیجے میں ٹرین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا جو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی، واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، واقعے کے باعث ٹرین میں سوار متعدد مسافروں کو لندن جانے والی بسوں میں منتقل کر دیا گیا۔
کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو بڑا حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران اس حملے کی تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں،حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں اور تحقیقات جاری ہیں، اس نے ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں دوڑتے دیکھا جو چیخ رہا تھا کہ ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو اور اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گرا ہوا نظر آیا۔
دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی پریشان کن ہے، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہوں سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے محرکات اور مشتبہ حملہ آوروں کے عزائم کے بارے میں تفصیلات جلد منظرِ عام پر لائی جائیں گی۔