گاڑی کو روکنا پولیس اہلکاروں کو مہنگا پڑگیا، ڈرائیور کا انوکھا اقدام
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ایک ہسپانوی شخص نے گاڑی روکنے پر طیش میں آکر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر اپنی پالتو شہد کی مکھیاں چھوڑ دیں اور اطمینان سے فرار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: برسوں ایک ہی تھرماس استعمال کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟
یہ انوکھا واقعہ اسپین کے ایک چھوٹے سے قصبے سرویرا میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے ایک وین کو اس لیے روکا کہ ڈرائیور سیٹ بیلٹ نہیں پہنے ہوئے تھا۔ وہ شخص گاڑی غیر متوازن انداز میں بھی چلا رہا تھا۔ تاہم جیسے ہی گاڑی رکی وہ 70 سالہ مکھی بان غصے سے لال پیلا ہوگیا اور دونوں اہلکاروں سے یہاں تک کہا کہ مجھے گاڑی روکنے کی بجائے تم دونوں کو کچل دینا چاہیے تھا۔پولیس اہلکاروں کو شک ہوا کہ اس شخص نے شراب پی ہوئی ہے لہٰذا اس کا موقعے پر ہی ٹیسٹ کیا گیا تاہم سانس میں الکحل کی مقدار بہت کم نکلی جس پر پولیس والوں نے ٹیسٹ دوبارہ دینے کو کہا۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ وہ شخص جو پہلے ہی غصے سے بھرا بیٹھا تھا آپے سے ہی باہر ہوگیا اور کہا کہ ٹھہرو اب میں تم لوگوں کو قتل ہی کردیتا ہوں۔
مزید پڑھیے: سانپوں سے کٹواکر مہلک بیماریوں کا علاج، متنازع معالج کے ہاں مریضوں کی ِبھیڑ
پھر اس شخص نے اپنی وین کے پچھلے حصے میں جا کر شہد کی مکھیوں کا چھتا کھول دیا اور اس میں موجود شہد کی مکھیاں ان اہلکاروں پر چھوڑ دیں جس سے دونوں پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور قریبی ریسٹورنٹ میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔مشتعل مکھیاں پولیس اہلکاروں پر جھپٹ پڑی تھیں اور دونوں کو متعدد ڈنک لگے جس پر ان دونوں کو بھاگ کر جان بچانی پڑی۔ اسی اثنا میں وہ مکھی بان آرام سے گاڑی لے کر فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں: ہوائی جہاز پر مفت سفر کرنے والا پکڑا گیا، وہ یہ ’کمال‘ دکھاتا کیسے تھا؟
پولیس نے بعد میں اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد ہی وہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ دونوں اہلکار اتنے زخمی ہوچکے تھے کہ انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپین ٹریفک اہلکار مشکل میں شہد کی مکھیاں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسپین ٹریفک اہلکار مشکل میں شہد کی مکھیاں پولیس اہلکاروں شہد کی
پڑھیں:
بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل
بھارت کے شہر گوا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔
پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔
View this post on InstagramA post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge)
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے کر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیا، دونوں دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ کارروائیاں جان بوجھ کر کی گئی تھیں یا کسی نے سسٹم کو ہیک کیا تھا۔