خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا 5 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے مرد کی شناخت جمشید کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے خضرو سے بتایا گیا ہے۔ دونوں میاں بیوی کی لاشیں بی ایچ یو کاغان منتقل کر دی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ 5 سالہ بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے، اور وہ مکمل طور پر خیریت سے ہے۔ ورثاء کے پہنچنے تک بچے کو کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تحویل میں رکھا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایران؛ 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد

ایران میں ایک خاتون کے ہاتھوں 11 شوہروں کو قتل کرنے کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے، جسے ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سلسلہ وار قتل (Serial Murder) کیس قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری نامی خاتون کو آج تہران کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر 11 قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔

کلثوم اکبری، جسے ایرانی میڈیا میں "بلیک وِڈو" (Black Widow) کا نام دیا جا رہا ہے۔ عدالت میں 22 سالکے دوران اپنے 11 شوہروں کو پیسہ اور جائیداد ہتھیانے کے لیے قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

پراسیکیوٹرز کے مطابق، یہ سلسلہ سال 2000 سے شروع ہوا۔ اکبری عام طور پر بوڑھے اور بیمار مردوں کو اپنا شکار بناتی تھیں، ان سے شادی کے بعد انہیں آہستہ آہستہ ذیابیطس کی دوا، محرکات، اور بعض اوقات صنعتی الکوحل کے ذریعے زہر دیتی تھیں۔

ضعیف العمر شوہروں کی ان اموات کو عام طور پر طبعی وجوہات سمجھا گیا جس کی وجہ سے کلوثوم اکبری پر شک نہ ہو سکا اور وہ یکے بعد دیگرے ہولناک وارداتیں کرتی رہی اور پیسے بٹورتی رہی۔ 

تاہم کلثوم اکبری کا آخری شکار عزیزاللہ بابائی نامی شخص تھا، جس کی موت 2023 میں ہوئی اور عزیز اللہ کے بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں پر شک کا ظاہر کیا، پولیس نے سختی سے تفتیش کی تو کلثوم اکبری نے سارے جرائم قبول کرلیے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق کلثوم اکبری نے ایک اور شخص کو زہر دینے کی کوشش کی تھی، مگر وہ بچ گیا۔ جس پر ایک اقدام قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

عدالت میں چار مقتولین کے خاندانوں نے ملزمہ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔ اب تک 45 سے زائد افراد کیس میں مدعی بن چکے ہیں، جنہوں نے خاتون پر مختلف الزامات عائد کیے ہیں۔

اکبری پر 11 قتل اور ایک اقدام قتل کے الزامات ہیں۔ جلد سنانے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ کیس ایرانی اور بین الاقوامی میڈیا کی بھرپور توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر ہلاک
  • گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے ہنزہ میں پانی کی سطح بلند ، شاہراہ قراقرم بند، پاک چین زمینی رابطہ بھی منقطع
  • ایران؛ 22 سال میں 11 شوہروں کو قتل کرنے والی سیریل کلر بیوی پر فرد جرم عائد
  • لاہور: دل کا دورہ پڑنے سے موٹرسائیکل سوار بیوی سمیت گر کر جاں بحق
  • کاغان کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 3اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی گہری کھائی میں جاگری؛ 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی
  • وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے صدر اسماعیلی کونسل ، سی ای او سرینا ہوٹلز ، سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی مدد کی یقین دہانی
  • اسلام آباد میں موسلادھار بارش، نالے بپھرنے سے متعدد علاقوں میں پانی داخل
  • این ڈی ایم اے کا ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری