WE News:
2025-11-04@04:37:36 GMT

وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردگان نے کون سی گاڑی تحفہ دی؟

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

وزیر اعظم شہبازشریف کو ترک صدر اردگان نے کون سی گاڑی تحفہ دی؟

پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ترکیہ میں تیار کی گئی الیکٹرک گاڑی ’ٹوگ‘ کا ایک ماڈل تحفہ دیا ہے۔

تین ایشیائی ممالک کے دورے پر نکلے ترک صدر اردوان نے پاکستان کے اپنے 2 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں ٹی10 ایکس  ماڈل کی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل ’ٹوگ‘ وزیر اعظم شہباز شریف کو تحفے میں دی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر  زرداری اور ترک صدر میں ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سربراہان نے سبز رنگ کی گاڑی کے سامنے تصویر کھنچوانے سے پہلے بات چیت کرنے کے لیے وقت نکالا، کار کا منفرد رنگ ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحل پر اردگان کے آبائی شہر رائز میں واقع سرسبز آئیڈر ہائی لینڈز سے متاثر ہے۔

اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھے اور وزیر اعظم نے الیکٹرک ایس یو وی کو تھوڑا گھمایا، تصویر میں قید ہونے والے اس لمحہ سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے دیرینہ تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ترک صدر دورہ پاکستان مکمل کر کے واپس روانہ

پاکستان اس ہفتے ترک صدر رجب طیب اردوان کے ایشیا کے دورے کا تیسرا اور آخری پڑاؤ تھا، ہفتے کے شروع میں اردگان نے ملائیشیا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو اسی طرح کی ٹوگ گاڑی تحفے میں دی تھی، بدھ کو انہوں نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو بھی ایک اور ٹوگ پیش کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ترک صدر ٹوگ رجب طیب اردوان شہباز شریف وزیر اعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رجب طیب اردوان شہباز شریف رجب طیب اردوان شہباز شریف

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کا شاندار انتخاب، خواجہ آصف کا مشرف زیدی کی تقرری کا خیرمقدم
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے، غزہ کی صورتحال پر اہم اجلاس میں شریک ہونگے
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوندکاری کے ایک ہزار آپریشن مکمل، وزیرِ اعظم کا اظہار تشکر
  • مشرف علی زیدی وزیر اعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • تارکین وطن پاکستانی “پاک آئی ڈی” ایپ پرگاڑیاں رجسٹر کروا سکیں گے
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • مذاکرات کے تناظر میں لاہور سے انقرہ کا دورہ ، نائب وزیرِ اعظم ترکی روانہ