سینئرصحافی جاوید لانگا اوران کی ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے ،بی یو جے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جے)نے تفتان کے قریب سینئر صحافی جاوید لانگا اور ان کی ٹیم پر مسلح افراد کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گن پوائنٹ پر صحافی سے چھینے گئے کیمرے نقدی ، گاڑی اور دیگر سامان کی برآمدگی کے لیے فوری اقدمات کئے جائیں۔جاوید لانگا کو گزشتہ شب تفتان کے قریب نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پرروک کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور صبح 6بجے تک انہیں اپنے حراست میں رکھا اور بعد میں ٹی وی کیمرے نقدی اور گاڑی چھین کرانہیں چھوڑ دیا۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے اس بہیمانہ عمل کو صحافیوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت حملہ آوروں کو فوری گرفتاری اور صحافی سے چھینی گئی گاڑی اور دیگر اشیا کی برآمدگی کے لیے اقدمات کرے۔ بی یوجے نے حکومت سے صوبے میں صحافیوں کی حفاظت اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے دوران درپیش خطرات دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی اپیل کی ہے اور اس امر پر زور دیا ہے کہ آزاد اور خودمختار صحافت کے اصولوں کی پاسداری کی جائے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
غزہ میں اسرائیلی فوج داخل، 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید
غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری اور بلند عمارتوں کی تباہی کے بعد اسرائیلی فوج ٹینکوں کے ساتھ شہر کے وسط میں داخل ہوگئی ہے۔ فضائی حملے بھی بدستور جاری ہیں جبکہ زمینی کارروائی میں شدت آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ہزاروں افراد غزہ شہر سے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کررہے ہیں تاہم کئی شہری اپنے گھروں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے 3 صحافیوں سمیت 60 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ اسکولوں اور کلینکس سمیت 16 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔
دوسری جانب اسرائیل کے دورے پر موجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں آپریشن کر رہی ہے اور ممکنہ معاہدوں کے لیے صرف چند دن یا ہفتے باقی ہیں۔