نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون ڈرائیور کی لاپرواہی بڑے حادثے کا باعث بن گئی۔ گاڑی فیری ٹرمینل سے ٹکرا کر سمندر میں جاگری۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری سے فٹ پاتھ عبور کرتی ہوئی بائیک شیلٹر اور ٹرمینل کے شیشے توڑتی ہوئی آگے بڑھی، پھر پل کے کنارے سے چھلانگ لگا کر سمندر میں جا گری۔
حادثے کے نتیجے میں شیشے اور لوہے کے ٹکڑے چاروں طرف بکھر گئے جبکہ گاڑی چند ہی لمحوں میں پانی میں ڈوب گئی۔
حادثے کے فوراً بعد قریبی شہریوں نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے لائف رنگ پھینک کر خاتون کو پانی سے نکالا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور خاتون محفوظ رہی۔
پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھی، اور اس کے خلاف زائد مقدار میں شراب نوشی پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

Post Views: 7.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک واقعہ جیل چورنگی کے قریب پیش آیا، جبکہ دوسرا واقعہ کلفٹن دو دریا کے ساحل پر پیش آیا۔

پہلے واقعے میں جیل چورنگی اسٹاپ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 45 سالہ خاتون شازیہ جاں بحق ہوگئیں۔

چھیپا حکام کے مطابق خاتون موٹر سائیکل پر سوار تھیں جب ان کا برقع موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث وہ نیچے گر کر شدید زخمی ہو گئیں۔

زخمی حالت میں خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسرے واقعے میں کلفٹن دو دریا کے قریب واقع ایکسپریس وے بس اسٹاپ کے نزدیک سمندر کے کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان عظیم کے مطابق لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی جس سے اس کی فوری شناخت کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • عدالتوں سمیت کوئی ایک ادارہ بتائیں وہ کام کر رہا ہو جو اس کو کرنا چاہیے، جسٹس محسن اخترکیانی
  • پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹرکوسرکاری گاڑی میں سواریاں بٹھانا مہنگا پڑ گیا
  • رکن اسمبلی کی گاڑی حادثے کا شکار، گل ابراہیم ساتھیوں سمیت زخمی
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • اپردیر :رکن صوبائی اسمبلی کی گاڑی کھائی میں گرگئی، دوساتھیوں سمیت زخمی
  • کراچی: کلفٹن سی ویو کے قریب گاڑی سے خاتون اور مرد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد