شامی خاتون اول کی گریجویشن مکمل، ڈگری اپنے شوہر صدر احمد الشرع سے وصول کی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
دمشق: شام کی خاتون اول لطیفہ الدروبی نے جامعہ ادلب کی فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز سے گریجویشن مکمل کرلی۔ ڈگری تقسیم کی اس تقریب میں شامی صدر احمد الشرع نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی اہلیہ کو ڈگری پیش کی۔
شامی صدارتی دفتر کے مطابق یہ تقریب جامعہ ادلب میں 2025 کے بیچ ’’النصر والتحریر‘‘ کے تحت منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل طلبہ کو اسناد دی گئیں۔
خیال رہے کہ لطیفہ الدروبی کا تعلق شام کے شہر حمص سے ہے۔ رواں برس فروری میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد انہیں پہلی بار صدر احمد الشرع کے ساتھ ترکی اور سعودی عرب کے دوروں میں دیکھا گیا تھا۔
شامی صدر متعدد مواقع پر یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ خانہ جنگی کے دوران جب وہ پہاڑوں میں روپوش زندگی گزار رہے تھے تو ان کی اہلیہ ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-8
اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے مشرف زیدی کوغیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان مقرر کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایکس پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن شیئر کیا۔ نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ’’مشرف زیدی کو وزیر اعظم کا غیر ملکی میڈیا کے لیے ترجمان فوری طور پر اور اگلے احکامات تک کے لیے تعینات کیا جاتا ہے‘‘۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس حوالے سے مزید کارروائی کریں۔اپنے پیغام میں عطااللہ تارڑ نے لکھا’’ خوش آمدید، آپ ہماری ٹیم کے لیے ایک بہترین اضافہ ہیں۔ گزشتہ چند ماہ آپ کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، امید ہے کہ یہ ٹیم ورک اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔مشرف زیدی، جو وزیرِ اعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نے اپنی لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)سے اکنامکس میں بی ایس سی (آنرز)کی ڈگری حاصل کی، جبکہ نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔