راولپنڈی:

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 18 اور 19 نومبر کو بھارت نواز فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے مہمند میں ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔

اسی طرح لکی مروت میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے مقابلے کے دوران 2 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں ٹانک میں ہونے والے تیسرے مقابلے میں ایک اور خوارجی کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔

کارروائیوں کے بعد تمام  علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں  تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ باقی ماندہ دہشتگردوں  کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق فیڈرل ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری کے تحت جاری  عزمِ استحکام کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کیا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو اپنی موجودگی اور آپریشنز بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بیوفورٹ قلعے پر قبضہ ایک “ڈرامائی قدم” اور اسرائیلی پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ، مصر اور لبنان سمیت مختلف محاذوں پر سرگرم ہے۔ اور سرحدوں سے باہر سیکیورٹی زونز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اسرائیلی آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ لبنان میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط اور وسیع کیا جائے۔ خصوصاً ان علاقوں میں جہاں ماضی میں حزب اللہ کا اثر و رسوخ رہا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک حزب اللہ کے 8 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک متعدد اسرائیلی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں، جن میں حالیہ ڈرون حملے میں مارا گیا ایک فوجی بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان